ناصر خان جان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

ناصر خان جان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی


پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر خان جان نے سوشل میڈیا پر پیکنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں اُن کا بتانا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کرنے جا رہے ہیں۔

اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے مقام پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ناصر خان جان نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے فینز اور فالوورز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

ناصر خان جان کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتانا ہے کہ آج وہ بہت خوش ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ جنہوں نے مجھ سے اپنی ویڈیوز بنوائی میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں