نازیہ اور زوہیب حسن کے والد چل بسے


پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں کوئین آف پاپ کہلانے والی نازیہ حسن کے والد بصیر حسن جمعے کی شب انتقال کرگئے۔

بصیر حسن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے گلوکار زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

زوہیب حسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ لگائی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’الوداع میرے ہیرو، میرے دوست اور میرے پروں کی ہوا، الوادع تب تک جب تک ہم دوبارہ نہیں ملتے، آپ کا بیٹا زوہیب‘۔

زوہیب حسن نے پوسٹ میں والد کے ساتھ ماضی میں لی گئی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق بصیر حسن کراچی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین تھے۔

واضح رہے کہ زوہیب حسن اس وقت لندن میں مقیم ہیں اور اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ والد کی تدفین میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے یا نہیں۔

خیال رہے کہ نازیہ حسن سال 2000 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تھی اور ان کا اُسی سال اگست میں انتقال ہوگیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں