ناروے کپ فٹبال: پاکستان کی دونوں ٹیمیں ٹائٹل نہ جیت سکیں

ناروے کپ فٹبال: پاکستان کی دونوں ٹیمیں ٹائٹل نہ جیت سکیں


ناروے کپ فٹبال میں پاکستان سے جانے والی دونوں ٹیمیں ٹائٹل نہ جیت سکیں۔ انڈر 15 میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کو فائنل میں شکست ہوئی جس کے بعد اس نے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انڈر 17 میں اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیمیں پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ناکام ہوئیں۔

ناروے کپ 15 کا فائنل ناروے کے کلب کفم کام اوسلوکے نام رہا، اس نے فائنل میں پاکستان کی بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم کو شکست دی، مقابلہ مقررہ وقت پر 2-2 سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیٹر فیوچر پاکستان کے پلیئر سلمان نے ایک گول اسکور کیا، دوسرا گول شہباز نے گول کیا۔

ناروے کپ فٹبال: پاکستان کی دونوں ٹیمیں ٹائٹل نہ جیت سکیں

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں تیسری پوزیشن کا میچ پنالٹی ککس پر ہار گئی۔ انڈر 17 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کے سوترا کلب نے 5-4 سے پنالٹی ککس پر ہرایا۔ مقررہ وقت پر میچ 1-1 سے برابر تھا۔

ناروے کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز پاکستانی کھلاڑی محمد کاشف کو ملا۔


اپنا تبصرہ لکھیں