ناران اور کاغان میں ہوٹلوں کے اسٹاف ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کئی ہوٹل سیل


ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر  کئی ہوٹل اور ریسٹورینٹ سیل کر دیے گئے۔

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک بالاکوٹ،گڑھی حبیب اللہ مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لیے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے۔

انہوں نے بتایا کہ  47 افراد کے ٹیسٹ مثبت  آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عائد حکومتی پابندیوں کی وجہ سے جی بی میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹل انڈسٹری سمیت پورا سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا، اب سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال ہو گئی ہیں لیکن حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں