نادیہ جمیل نے یومِ آزادی پر خود سے کیا عہد کیا؟

نادیہ جمیل نے یومِ آزادی پر خود سے کیا عہد کیا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے 76 ویں یومِ آزادی پر خود سے ایک اہم عہد کیا ہے۔

نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یومِ آزادی کے موقع پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’میں پاکستان کے پرچم سے وفاداری کا عہد کرتی ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں عہد کرتی ہوں کہ پاکستان کا ایک ذمہ دار شہری بنوں گی اور اپنی آخری سانس تک پاکستان کے بچوں کے لیے کام پر توجہ مرکوز رکھوں گی۔ 

نادیہ جمیل نے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ان بچوں کے آنسو مسکراہٹوں میں بدل جائیں اور ان کے خوف، اعتماد میں بدل جائیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ان بچوں کی آزمائشیں اور مشکلات آسانیوں اور کامیابیوں کے مواقعوں میں بدل جائیں اور ہم سب انہیں قابل بنائیں اور انہیں خوشحال اور کامیاب مستقبل دیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ یہ معصوم پھول جو بہت عرصے سے روندے جا رہے ہیں، ابدی بہار کے حقدار ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پاکستانی عوام سے مطالبہ کیا کہ سب مل کر بچوں کے رنگ، نسل، جنس اور معاشی حیثیت سے قطع نظر تمام پاکستانی بچے کے لیے مساوی مواقعوں کے فروغ کے لیے اقدامات کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں