عموماً ہم نے کسی لڑکی کو شادی کی پیشکش یا بطور تحفہ ہیرے یا سونے کی انگوٹھی دینے کے بارے میں تو اکثر سنا ہے لیکن ایسا شاید ہی سنا ہو کہ کسی شخص نے اپنی منگیتر یا بیوی کو تحفے میں ناخنوں سے بنی انگوٹھی دی ہو۔
ہم آپ کو آج ایک ایسی انگوٹھی کے بارے میں بتائیں گے جس کے اوپر ہیرے کی جگہ ناخنوں سے بنا ہوا نگینہ لگا ہوا ہے۔
جاپان میں اپنی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور کیوامی نامی شخص نے حال ہی میں بے حد مختلف چیلنج کیا جس میں اس نے انگوٹھی کے اوپر لگے ہیرے یا نگینے کو اپنے ایک سال سے جمع کیے ہوئے ناخنوں سے بنا کر سب کو حیران کر دیا۔
کیوامی نے ایک سال تک اپنے ناخنوں کو ایک برنی میں جمع کیا جس کے بعد ان ناخنوں سے انہوں نے انگوٹھی پر لگے ہیرے یا نگینے کو بنایا۔
ناخنوں سے بنے اس کالے رنگ کے نگینےکو دیکھ کر ہر خاتون اس انگوٹھی کو پہننے کی خواہش کرے گی کیونکہ یہ دکھنے میں بے حد خوبصورت ہے۔
اس انگوٹھی کے اوپر لگے نگینے کو دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں پہچان سکتا کے یہ نگینہ کس چیز سے بنایا گیا ہے۔
کیوامی نے یہ ویڈیو جولائی میں بنائی تھی جس کے بارے میں حال ہی میں ہانگ کانگ کے اخبار میں خبر شائع کی گئی۔