نائیجیریا: ٹینکر اور ٹرک میں ٹکر، 48 افراد، 50 مویشی ہلاک

نائیجیریا: ٹینکر اور ٹرک میں ٹکر، 48 افراد، 50 مویشی ہلاک


نائیجیریا کی ریاست نائجر میں ایندھن کا ٹینکر ایک ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر اینجسی کے مطابق مسافروں اور مویشیوں کو لے جانے والے ٹرک اور ٹینکر میں ٹکر سے 50 مویشی بھی جل گئے۔

ٹرک اور ٹینکر کی ٹکر سے دھماکا ہوا جس نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ دیگر متعدد گاڑیاں بھی اس کی زد میں آ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے ریسپانس ٹیموں کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں ایندھن کے ٹینکر کے دھماکے اور حادثات عام ہیں، جس کی ایک وجہ سڑکوں کی خراب حالت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں