نائجیرین گلوکار و ریپر ریما کی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
گلوکار ریما بھارت کی سب سے مہنگی شادی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے ممبئی پہنچے۔
نائجیرین گلوکار نے اننت امبانی کی شادی میں اپنی زبردست گائیگی کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں گلوکار کو اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی ان کے گانے پر انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ریما کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ایک گانا گانے کے لیے 25 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی جا رہی ہے۔