نئے سال کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

نئے سال کا پہلا تحفہ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ


اسلام آباد: اوگرا نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 18.52روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں