نئے بھارتی آرمی چیف کمان سنبھالتے ہی ہو ش کھو بیٹھے ہیں اورایک بار پھر پاکستان کے آزاد کشمیر پر حملے کی بڑھکی ماردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے ایک بار پھر پاکستان کے آزاد کشمیر پر حملے کی بڑھکی ماردی ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں نئے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے کہا کہ بھارتی فوج کے پاس پاکستان کے کشمیر (آزاد کشمیر) میں آپریشن کے لیے کئی منصوبے ہیں اور ہم کسی بھی ٹاسک کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی آرمی چیف کے چیف آف ڈیفنس سٹاف بننے کی راہ ہموار
نئے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے نے کہا کہ اگر پاکستان کے کشمیر میں فوجی آپریشن کا حکم ملا تو اس کے مقاصد کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم نے جموں و کشمیر سمیت تمام سرحد پر فوج تعینات کردی ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو ہمارے پاس کئی منصوبے ہیں جن پر عملدرآمد کیا جاسکتا ہے اس لیے اگر ہمیں کوئی ٹاسک دیا جاتا ہے تو ہم اسے کامیابی سے پورا بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ جنرل مکنڈ نروانے کو نیا سربراہ مقررکیا ہے۔
سابقہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت 31 دسمبر کو مکمل ہوئی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوگئے۔
بھارتی حکومت نے جنرل بپن راوت کے بعد سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے جنھوں نے یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ہیں اور وہ بھارت کے 28 ویں آرمی چیف ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے اِس وقت بھارتی فوج کے نائب سربراہ بھی ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے نے 1980 میں سکھ لائٹ انفینٹری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور کئی اہم عہدوں پر رہے ہیں جبکہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں راشٹریہ رائفلز اور چین کے بارڈر سے منسلک ایسٹرن کمانڈ کی قیادت کرچکے ہیں۔