نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں اضافے کی تجویز، ذرائع


اسلام آباد: نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے اقدامات شروع کردیے ہیں جس میں نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ بجٹ میں سالانہ 12 لاکھ روپے ٹیکس چھوٹ کو کم کرنے کی سفارش ہے جب کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے سالانہ ٹیکس چھوٹ کی حد 8 سے 9 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 لاکھ روپے سالانہ پر ٹیکس چھوٹ سے 25 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں