بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں موسلادھار بارشوں کے بعد کئی سڑکیں زیر آب آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں موسلادھار بارشوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری طرف بھارتی شہر نظام آباد کے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، مسافروں سے بھری بس کئی فٹ پانی میں پھنس گئی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقوں میں اگست کے 20 روز میں معمول سے 37 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔