بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ نے فلم 12ویں فیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 2023 ایسی فلم نہیں دیکھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوراگ کشیپ نے ودھو ونود چوپڑا کی 12ویں فیل کو دیکھا اور اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں 2023ء میں نے ایسی معیاری فلم نہیں دیکھی، اس کی موسیقی اور کہانی سنانے کا انداز ہی الگ ہے، فلم ساز نے ایک نیا معیار سیٹ کردیا ہے۔
انوراگ کشیپ جو 12ویں فیل سنیما میں نہیں دیکھ سکے تھے، انہوں نے اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیکھا اور اپنا تجربہ بیان کیا اور کہا کہ 71 سالہ فلم ساز نے ایک ماسٹر پیس پیش کیا ہے۔