میں نے قویٰ خان اور قاضی واجد سے بہت کچھ سیکھا ہے: حنا دلپزیر

میں نے قویٰ خان اور قاضی واجد سے بہت کچھ سیکھا ہے: حنا دلپزیر


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپزیر کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے لیجنڈ اداکار قویٰ خان اور قاضی واجد سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

حنا دلپزیر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے قویٰ خان اور قاضی واجد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں قاضی واجد کو سب سے زیادہ یاد کرتی ہوں کیونکہ وہ بہت اچھے انسان تھے اور ان کی سوچ بہت مثبت تھی اور وہ انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے میری بہت رہنمائی کرتے تھے اور ان کے پاس کامل زندگی گزارنے کے لیے بہترین رہنمائی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ قاضی واجد کے بعد میں نے محمد قویٰ خان صاحب سے بہت کچھ سیکھا وہ بھی بہت اچھے انسان تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ قویٰ خان اور قاضی واجد دونوں بہت بہترین لوگ تھے اور ان دونوں کی تصویریں میرے دل میں نقش ہیں۔

حنا دلپزیر نے کہا کہ یہ دونوں ہمیشہ میرے استاد اور رہنماؤں کے طور پر میری یادوں میں رہیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں