میں رونا چاہتا ہوں لیکن نہیں روؤں گا، ہاردیک پانڈیا کی ویڈیو وائرل

میں رونا چاہتا ہوں لیکن نہیں روؤں گا، ہاردیک پانڈیا کی ویڈیو وائرل


بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے کئی ماہ سے گردش ہونے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے گزشتہ روز سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ سے باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

بھارتی کھلاڑی کی جانب سے طلاق کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو وائرل میں ہاردیک پانڈیا بھارت کی جیت پر خوشی اور غم کے ملے جلے جذباتی انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں کھلاڑی کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آخری اوور کے دوران اس خاص لمحے میں وہ چھ مہینے میری آنکھوں کے سامنے واپس آئے، اس دوران کیا ہوا کیا نہیں، میں نے خود پر بہت قابو رکھا ہوا تھا۔ میں رونا چاہتا ہوں لیکن نہیں روؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو مزید خوش ہونے نہیں دے سکتا جو مجھے مشکل و تکلیف میں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

ہاردیک پانڈیا یہ بھی کہتے ہیں کہ آج مجھے اوپر والے کے فضل سے کیسا موقع ملا، میں نے آخری اوور کروایا، میں تصور بھی نہیں کرسکتا، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں بیان کرنے کے لیے، میں چاہتا ہوں کہ وہ تمام لوگ اسے دیکھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں