میکسیکو میں شراب خانے کو آگ لگا دی گئی، 23 افراد ہلاک


میکسیکو کے ساحلی شہر میں حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ ریاست ویراکروز کے ساحلی علاقے میں کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث 13 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگانے سے پہلے فائرنگ بھی کی۔

ویراکروز کے گورنر نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شراب خانے میں آتشزدگی کے پیچھے گینگ لڑائی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات کی بھی جا رہی ہیں


اپنا تبصرہ لکھیں