سڈنی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عجیب و غریب فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا میں مترجم کی خدمات حاصل کر لیں، اس کیلیے انھیں معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ مترجم بھی موجود تھے، انگریزی میں سوال کا بابراردو میں جواب دیتے اور مترجم اس کا ترجمہ کر کے بتاتے، دلچسپ بات یہ ہے کہ دورے میں قومی ٹیم کے ساتھ میڈیا منیجربھی موجود ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران وہ ایک سائیڈ پر کھڑے رہے اور مترجم بابرکے ساتھ بیٹھا رہا، اس سے قبل ورلڈکپ میں ضرورت پڑنے پر میڈیا منیجر ہی ترجمے کا کام کردیتے تھے۔