میزان بینک نے نیٹ فلیکس کو ادائیگی کی سہولت غیرشرعی قرار دیکر بند کردی


کراچی: میزان بینک نے آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس کو ماہانہ فیس کی آئن لائن ادائیگی کی سہولت غیرشرعی قرار دے کر بند کردی۔

میزان بینک ذرائع کے مطابق اسلامی بینک کے صارفین آن لائن اسٹریمنگ سہولت نیٹ فلیکس کے لئے ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ بینک کے شریعہ بورڈ نے کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام میں جن چیزوں کی ممانعت ہے اُن شعبوں میں بینک اپنی خدمات فراہم نہیں کرسکتا ہے،نیٹ فلیکس کو بینک کے بورڈ نے اسی زمرے میں شمار کیا ہے جس کی وجہ سے ادائیگی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی بینکوں کا انتظام اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے مرکزی بینک قانونی اور ریگولیٹری ماحول وضع کرتا ہے جب کہ اسلامی بینکوں کو فراہم کئے گئے ماحول کی پاسداری کرنا ہوتی ہے۔تاہم، اسلامی بینک اپنے صارفین کو کون سی سہولیات فراہم کرتا ہے یہ بینک کے پالیسی اور شریعہ بورڈ کی صوابدید ہے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں