’میرے میٹھے میں پیسے ہیں‘


 بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مشہور  ’دولت چاٹ‘ نے  عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مذاق بنا ڈالا۔

 اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں اور  اس بار انہیں نئی دہلی کی مشہور ’دولت چاٹ‘ کھانے پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نئی دہلی کی مشہور ’دولت چاٹ‘ کھائی جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

پاکستان میں عام طور پر چاٹ چھولے اور فروٹ والی ہوتی ہے لیکن نئی دہلی میں دولت کی چاٹ ایک میٹھے کی ڈش ہے۔

پریانکا کی شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے چاٹ کے ارد گرد پیسے رکھے ہوئے ہیں جو سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔

اداکارہ نے بھی دولت کی چاٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے میٹھے میں پیسے ہیں اور یہ پہلی دولت کی چاٹ ہے‘۔

پریانکا کی اس پوسٹ پر مداحوں نے ان کا خوب مذاق اڑایا اور  دلچسپ تبصرے کیے۔

انجی چاندی نامی مداح پریانکا کا تمسخر اڑاتے ہوئے لکھتی ہیں کہ کیا آپ اس کھانے کے لیے پیسے لے رہی ہیں  جب کہ جینی نامی مداح نے مزاحیہ سوال کیا کہ کیا پیسے کھانے کے قابل تھے؟

تبصرے— اسکرین گریب

جب کہ کچھ مداحوں نے تو اداکارہ کی پوسٹ پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھارتی کرنسی کی بےعزتی کر رہی ہیں۔ موٹو نامی مداح نے لکھا کہ یہ آلودگی کے ازالے کے لیے ہے۔

کچھ مداحوں نے انہیں مشورہ بھی دیا کہ دہلی میں اسموگ بہت ہے، گھومیں پھریں مت یا اگر نکلنا ہے تو ماسک پہن کر نکلیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں