میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں؟ بلاول اور فواد چوہدری میں دلچسپ مکالمہ


پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں بلاول بھٹو زرداری اور فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں رہنما گلے ملے، بلاول بھٹو نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں؟

جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ آپ کیلئے راستہ صاف کررہا ہوں۔

پھر  دونوں نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری تحریک انصاف میں آنے سے قبل پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔

قبال ازیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سے جو حکومت بناتا تھا مولانا فضل الرحمان اس کے ساتھ مل جاتے تھے، اب عمران خان آگئے ہیں تو ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا۔

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی سے خطاب میں شہباز شریف کو میثاق معیشت پرحمایت کی پیشکش بھی کردی


اپنا تبصرہ لکھیں