میرے اور کوچ کے درمیان معاملات ٹھیک ہیں: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ

میرے اور کوچ کے درمیان معاملات ٹھیک ہیں: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ


قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ کچھ خبریں آ رہی تھیں کہ کپتان اور کوچ کے درمیان معاملات خراب ہیں۔

ایک بیان میں عماد شکیل بٹ نے کہا کہ میرے اور کوچ کے درمیان معاملات ٹھیک ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی غلط خبریں چلانے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

عماد شکیل کا کہنا ہے کہ اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے چین میں موجود ہوں، ٹیم اور مینجمنٹ سمیت کوچنگ اسٹاف میرے ساتھ ہیں۔

ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اُمید کرتا ہوں کہ ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اچھا پرفارم کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں