میرےپاس تم ہو: ڈرامےمیں عائزہ کواصلی تھپڑمارا،سویراندیم


معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سویرا ندیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو” میں اداکارہ عائزہ خان کو اصل میں تھپڑ مارا تھا۔

نجی یو ٹیوب چینل “سمتھنگ ہاٹ” سے گفتگو میں اداکارہ سویرا ندیم نے مقبول ڈرامے ” میرے پاس تم ہو” میں اپنے کردار اور ان دنوں سوشل میڈیا پر ان کے تھپڑ مارنے کے سین کی وائرل ویڈیو سے متعلق بتایا کہ ڈرامے اور چہرے کے تاثرات کو حقیقی دکھانے کیلئے ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ڈرامے کے اس سین میں ہم اصلی تھپڑ ماروں گی۔

سویرا کا مزید کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں میں اس بات کو اہمیت دی جا رہی ہے کہ ڈراموں میں مرد کو عورت کو تھپڑ مارتے ہوئے نہیں دکھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں جعلی تھپڑوں اور اداکاری پر یقین نہیں رکھتی مجھے لگتا ہے کہ کرداروں میں جان ڈالنے کیلئے اپ کو حقیقت سے بہت قریب رہ کر کام کرنا چاہیئے اور اگر تھپڑ کی بات ہے تو اسے بھی اصل میں مارنا چاہیے۔

واضح رہے کہ معروف ڈرامے ” میرے پاس تم ہو” ڈرامے میں سینیر اداکارہ سویرا ندیم شہوار کی اہلیہ ماہم کے نام سے کردار ادا کر رہی ہیں، ڈرامے کے ایک سین میں ان کا عائزہ کو تھپڑ صارفین کا کہنا ہے کہ مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

ڈرامہ کا سین وائرل ہونے کے بعد ہیش ٹیگ سلیپ آف دی سینچری سوشل میڈیا پر کئی روز تک ٹرینڈ کرتا رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں