بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ رتنا پھاٹک شاہ کا کہنا ہے کہ جب میں میرل اسٹریپ اور ہیلن میرن کو دیکھتی ہوں تو میں کہتی ہوں کہ اگر وہ یہ کام کرسکتی ہیں تو میں بھی کرسکتی ہوں۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رتنا پھاٹک نے کہا کہ ہمارا سسٹم ایسا ہے کہ 85 سالہ اداکارہ کو ایوارڈ تو دے گا لیکن اس کے مطلب کا رول نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں وحیدہ رحمان کو ان کے لائق کردار نہ ملنا بہت افسوس کی بات ہے، وہ کتنی شاندار خاتون اور اداکارہ ہیں لیکن انہیں یہ لوگ صرف ایک چھوٹا سا ایوارڈ دے کر کونے سے لگانا چاہتے ہیں۔
رتنا نے کہا کہ انہیں اچھا فلمی کردار دیں اور ایوارڈ اپنے پاس رکھیں۔
اس سے پہلے بھی رتنا پھاٹک اپنی ساتھی اداکارہ دیپتی نوال کیلئے لڑچکی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ عطا کیا گیا تھا۔