میرب علی نے اپنے بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپا راز بتادیا

میرب علی نے اپنے بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپا راز بتادیا


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپے راز سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ ہفتے اپنے نئے ہیئر کٹ میں تصویر اپلوڈ کی تھی جس کے کیپشن میں اُن کا بتانا تھا کہ اُنہوں نے حادثاتی طور پر میں اپنے بال اتنے چھوٹے کر لیے ہیں، مگر اُنہیں اپنا یہ ہیئر کٹ پسند آ رہا ہے۔

اس پوسٹ پر میرب علی کے منگیتر، معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی تبصرہ کیا تھا۔

عاصم اظہر کا میرب علی کے نئے ہیئر کٹ سے متعلق کہنا تھا کہ اگر یہ ہیئر کٹ اتنا اچھا لگ رہا ہے تو یہ کوئی حادثہ نہیں ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بعد ازاں میرب علی نے ایک لائیو سیشن میں بالوں کے ہیئر کٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی اداس ہوتی ہیں اپنے بال کاٹ لیتی ہیں۔

میرب علی کا اپنے ویڈیو سیشن میں بتانا تھا کہ اُنہیں اپنے بال کاٹ کر اچھا لگتا ہے، وہ اداس ہوتی ہیں تو  بال کاٹ کر اچھا محسوس کرتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں