میرا نے ماضی کی تصاویر شیئر کر دیں: ‘بےوقوفی’ پر مداحوں کی تنقید


مقبول ترین لالی وڈ اداکارہ میرا نے حال ہی میں فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنے ماضی کی کئی تصاویر شیئر کیں لیکن ایک ہی تصویر بار بار شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ ایسی بے شمار  پرانی تصاویر شیئر کیں جو اس سے پہلے کسی نے بھی نہیں دیکھی ہوں گی۔

میرا نے پرانے اداکار اور اداکاراؤں کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کا مذاق اُڑایا اور تنقید بھی کی۔

میرا پر تنقید کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے ایک تصویر کو 10 10 بار اپ لوڈ کیا۔ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ یہ میرا نے غلطی یا بے وقوفی سے کیا یا ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوا؟

آئیے، اب ہم آپ کو اداکارہ کے ماضی کی کچھ جھلکیاں دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعدسوشل میڈیا صارفین کی کیا رائے ہے۔

فوٹو: بشکریہ اداکارہ میرا انسٹاگرام
فوٹو: بشکریہ اداکارہ میرا انسٹاگرام
فوٹو: بشکریہ اداکارہ میرا انسٹاگرام
فوٹو: بشکریہ اداکارہ میرا انسٹاگرام
فوٹو: بشکریہ اداکارہ میرا انسٹاگرام
فوٹو: بشکریہ اداکارہ میرا انسٹاگرام
فوٹو: بشکریہ اداکارہ میرا انسٹاگرام

اداکارہ میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی متعدد تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تاحال دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

زیبو عزیز صارف نے کہا کہ ’میرے خیال میں شاید ان کا اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا ہے‘۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

مقدس نامی صارف نے لکھا کہ ’میں انہیں اَن فولو کر رہی ہوں ورنہ تو میں پاگل ہوجاؤں گی‘۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

ایک صارف نے ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کے ساتھ کمنٹ کیا کہ ’میرا جی اب بس بھی کردو‘۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

ماہا کیانی نامی صارف نے کہا کہ ’لگتا ہے میرا جی خود ہی اکاؤنٹ چلا رہی ہیں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں