مہیش بھٹ کا عالیہ بھٹ کے ہالی ووڈ ڈیبیو پر ردِعمل

مہیش بھٹ کا عالیہ بھٹ کے ہالی ووڈ ڈیبیو پر ردِعمل


بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کا بیٹی، اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہالی ووڈ ڈیبیو پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔

مہیش بھٹ نے  بیٹی عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹریلر دیکھ کر فخر کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے عالیہ کو گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن جیسے بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ کھڑا دیکھا تو مجھے بہت فخر ہوا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بین الاقوامی سطح پر ٹیلنٹ کی بات ہوتی ہے تو ہمارے آج کے نوجوان کسی بھی طرح سے خود کو کم تر محسوس نہیں کرتے۔

مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد ایسی چیز ہے جو قوم کے لیے اہم ہے اور عالیہ بہت پر اعتماد ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی لیکن عالیہ بھٹ  کو صرف ٹریلر ریلیز ہوتے ہی پذیرائی ملنا شروع ہو گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں