صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اہل خانہ سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
مہوش حیات سے قبل اداکارہ وینا ملک، اداکارہ نور اور حمیمہ ملک سمیت دیگر اداکارائیں بھی عمریں کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
اداکاراؤں کے علاوہ متعدد پاکستانی اداکار و شوبز شخصیات بھی عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
مہوش حیات نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے بھی سعادت حاصل کرلی۔
Jumma Mubarak . By the Grace of Allah, I have been blessed to be able to perform Umrah. The feeling of being here with my family cannot be expressed in words. A truly moving and humbling journey that I pray every Muslim in the world gets to be able to experience as well Ameen
تصویر میں اداکارہ کے ساتھ ان کے بھائی دانش حیات اور ان کی والدہ رخسار حیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر میں جہاں مہوش حیات نے خود کو حجاب اور عبایہ سے ڈھانپ رکھا ہے وہیں وہ ہاتھ میں تسبیح بھی تھامے ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے عمرہ کی ادائیگی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی گزارش کی۔
عمرے کی ادائیگی سے قبل مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کو سوشل میڈیا پر مبارک باد بھی تھی اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔