معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے انڈسٹری کے متعدد معروف فنکاروں کو مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹرویو دیا ہے۔
اس دوران انہوں نے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جواب اور انڈسٹری میں موجود اپنے ساتھی فنکاروں کو مشورے بھی دیے۔
اداکارہ صدف کنول کا بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میرے خیال میں سجل کو بال لمبے کر لینے چاہئیں۔
صدف کنول کا ماہرہ خان سے متعلق کہنا تھا کہ ’ماہرہ خان میری پسندیدہ ادکارہ ہیں، وہ جیسی ہیں ٹھیک ہیں، اُنہیں خود میں کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
اداکارہ مہوش حیات اور مایا علی کو مشورہ دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا کہ ’مہوش حیات کو پتلے ہو جانا چاہیے، وہ تھوڑی سی چبی ہو گئی ہے، مہوش حیات کو وزن کم او مایا علی کو وزن بڑھانا چاہیے کیوں کہ مایا علی بہت پتلی دبلی ہو گئی ہے۔‘
صدف کنول کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کو خود میں کچھ بھی بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا کہ اُس کو تھوڑا پتلا ہو جانا چاہیے۔
عمران عباس کو مشورہ دیتے ہوئے صدف کنول نے کہا کہ ’عمران عباس کو میک اپ تھوڑا کم کرنا چاہیے۔‘
صدف کنول کا کہنا تھا کہ فواد خان اور شہریار منور بہت پیارے ہیں، فواد کو خود میں کچھ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے اور شہریار منور کو بڑا ہوجانا چاہیے۔