مہاراج کیلئے پہلی چوائس جے دیپ نہیں عرفان خان تھے، سدھارتھ پی ملہوترا

مہاراج کیلئے پہلی چوائس جے دیپ نہیں عرفان خان تھے، سدھارتھ پی ملہوترا


مہاراج کے ولن کے کردار کےلیے پہلی چوائس جے دیپ اہلوت نہیں بلکہ مرحوم اداکار عرفان خان تھے۔

مہاراج کے ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں مہاراج کے کردار کےلیے عرفان خان اُن کی پہلی پسند تھے جے دیپ اہلوت نہیں۔

بالی ووڈ اسٹار اداکار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان کی ڈیبیو فلم مہاراج کو شائقین اور ناقدین کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

فلم میں جے دیپ اہلوت، شروری واگھ اور شالینی پانڈے نے شاندار پرفارمنس دی ہے، جس کی بدولت یہ 2024ء میں او ٹی ٹی پر زیادہ پسند کی جانے والی ایک فلم بن گئی ہے۔

مہاراج میں جے دیپ اہلوت کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے، دیکھنے والوں کو جادوناتھ مہاراج کے کردار میں شاید ہی کوئی خامی نظر آئے، ہدایت کار سدھارتھ پی ملہوترا نے بھی اُن کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

سدھارتھ پی ملہوترا فلم سے جڑی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مہاراج کے کردار کےلیے میرے تصور میں صرف ایک ہی شخصیت تھی اور وہ مرحوم اداکار عرفان خان تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری رائے تھی کہ عرفان کے سوا کوئی بھی یہ کردار ادا نہیں کرسکتا تھا، جے دیپ کےلیے یہ پرفارمنس چیلنجنگ تھی، جنہوں نے پہلے کردار کےلیے انکار کردیا تھا۔

ہدایت کار نے بتایا کہ جے دیپ ملک کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، انہیں مہاراج کے لیے قائل کرنا مشکل کام تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں