سری لنکا ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی منسوخی پر مایوسی ہوئی ہے، اب اگلے برس جون میں سری لنکا کی ایشیا کپ کی میزبانی کا منتظر ہوں۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز اے سی سی نے ایشیا کپ کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں یہ مقابلے ستمبر میں طے تھے۔ حالات کی نزاکت پر پی سی بی نے سری لنکا کو آفر کی تھی کہ رواں برس ایونٹ وہ آرگنائزر کرلے، اگلی بار اس کی جگہ پی سی بی میزبانی کرلے گا۔
اب نئے پروگرام کے مطابق اگلے برس سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کرے گا جبکہ 2022 میں پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہوگا۔