مکہ مکرمہ میں آج شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ سمیت جموم میں درجہ حرارت 47 سے 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عازمینِ حج اور زائرین کھلے مقامات سے دور رہیں اور دھوپ سے بچیں۔
بدھ کو عرفات میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منیٰ میں 47.8، مدینہ منورہ میں 47.4 اور الاحسا میں درجہ حرارت 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔