مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ کا قیمتی گھر فروخت

مچل اسٹارک اور ان کی اہلیہ کا قیمتی گھر فروخت


آسٹریلیا کی کرکٹر جوڑی مچل اسٹارک اور ایلیسا ہیلی کا بیش بہا قیمتی گھر فروخت ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹر جوڑے کا گھر 8.5 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت ہوا (پاکستانی روپے میں گھر کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ ہے)۔

یہ گھر نارتھ سڈنی کے ایک مہنگے علاقے نارتھ کرل میں ہے۔ مچل اسٹارک اور ایلیسا نے گھر ڈسکاؤنٹ میں بیچا، اصل میں اس گھر کی مالیت 9 ملین ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گزشتہ نومبر میں نیلامی کے دوران گھر فروخت نہیں ہو سکا تھا۔ 5 بیڈ رومز کا ڈیزائنر گھر انہوں نے 2016ء میں 5.5 ملین ڈالرز کا خریدا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر جوڑی نے گزشتہ برس سڈنی کے معروف علاقے فوریسٹ ڈسٹرکٹ میں 24.5 ملین میں لگژری گھر خریدا تھا۔ اس گھر کی قیمت نے مقامی مارکیٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں