مٹیاری میں تیز رفتار ٹرالر ماتمی جلوس پر چڑھ دوڑا، 4 افراد جاں بحق


مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور تین خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی نے بتایا کہ یہ حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب مٹیاری شہر کے پیرزادہ محلے سے خواتین اور مردوں پر مشتمل ماتمی جلوس حیدرآباد قدم گاہ مولا علی پر پیدل جا رہا تھا کہ قومی تیز رفتار ٹرالر عزا داروں کے پیدل جلوس پر چڑھ گیا۔

اے سی عبدالمجید زہرانی نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جب کہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں