موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہوگا: عثمان بزدار


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہےکہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، پنجاب پولیس پہلے بھی ایسےافسوسناک واقعات کےملزمان کو قانون کی گرفت میں لاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاتون اوران کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہےکہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان سے لوٹ مار کے بعد ان کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے ڈی این اے کرائے جارہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں