ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)مولیب میڈیا اور سنگ لو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ڈیلس پام میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، لذیذ پکوالوں، لدفریب رنگارنگ عید کے ماحول میں جھلملاتے ملبوسات سے سجی خواتین، مہندی اور حنا کی ہر سو پھیلی خوشبو اور اس پر جگجیت جیسی آواز گلوکار عمران سحر کی سریلی آواز نے ماحول سجایا اس سے ہر آنے والا محضوض ہوئے بغیر نہ رہ سکا،تقریب میں عمائدین شہر، کمیونٹی رہنمائوں اور مختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ شخصیات اور فیملی فرینڈز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر مولیب میڈیا کے محمد عباس، ان کی اہلیہ عظمہ عباس سنگ لو انٹرٹیمنٹ کے سلیمان بھمانی اور اے زی انٹرٹینمنٹ کے اظہر قاسمی نے تینوںکمپنیوں کے اشتراک سے آنے والے مختلف شوز کے بارے میں اہم اعلانات کئے، اظہر قاسمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگست کے مہینے میں بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کا شو ٹیکساس میں منعقدہ کرانے کیلئے بات چیت آخری مراحل میں ہے اور تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ7جولائی کو گروکنیکا اور علی ظفر کا شومنعقد کیا جا رہا ہے،جبکہ جولائی14کوانوپم کھیر،28جولائی کو گرم مصالہ شو اور25اگست کو شیریا گھوشال شوز لائین اپ کئے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈیلس کمیونٹی نے جس طرح ان کے شوز کامیاب کئے ہیں، اس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر محمد عباس اور عظیم عباس نے مختلف آنے والے حاضرین کو عید کے تحائف بھی پیش کئے، تمام آنے والے سحر زدہ اور پیار پھرے اس ماحول سے رات دیر گئے تک محضوض ہوتے رہے اور عید کی یہ محفل رات گئے تک جاری رہی۔