موقع سے فائدہ اٹھا کر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پکی کرنا چاہتا ہوں، بلال آصف


 اسلام آباد: 

بلال آصف قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پکی کرنے کیلیے پر عزم ہیں۔

آف اسپنر کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد ملنے والے موقع کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔ سخت محنت کرتے ہوئے اپنا انتخاب درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا،بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے اسٹروکس کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنا ضروری ہوتا ہے، امید ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کی طرح اس بار موسم کی مداخلت نہیں ہوگی اور شائقین کو اچھی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

بلال آصف نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بڑی خوش آئند ہے، پاکستانی کرکٹرز کو اپنے ہم وطنوں کے سامنے کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا،نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں