موزریلا اسٹکس


موزریلا اسٹکس سب سے لذیز ایپٹائزر ، سائڈ ڈش اور بچوں کے لیے بہترین کھانا مانا جاتا ہے۔ ان پر انڈوں اور رسک کے چورے کی کوٹنگ کی جاتی ہے پھر تیل میں اس وقت تک تلہ جاتا ہے جب تک یہ براون نا ہوجائیں۔ یہ ڈش میرینارا سوس، مسٹرڈ سوس، کیچپ اور رینچ سوس کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ ایک اسان اور شاندار ڈش جو آپکے بچوں کے منہ پر مسکرہٹ لے آئے۔

اجزاء

    • موزاریلا چیز بلاک250 گرام
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پاپے کا چورا2 کپ
    • چلی گارلگ پاوڈر1 کھانے کا چمّچ
    • پیپریکا پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • پسی کالی مرچ1 کھانے کا چمّچ
    • انڈے2 عدد
    • تیلتلنے کے لیے

ترکیب

  • موزریلا چیز کے ٹکڑوں کو لمبائی میں کاٹ لیں۔
  • ایک پیالے میں حسب ضرورت پاپے کا چورا لیں، اس میں نمک، چلی گارلک پاؤڈر اور پیپریکا پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
  • پھر ایک پیالے میں 2 عدد انڈے نکال کر پھینٹ لیں۔ اسکے بعد موزریلا اسٹکس کو لے کر انڈے میں ڈبوئیں، انڈے لگے اسٹکس کو پاپے کی چورے میں رول کریں اور 30 منٹ کے لیے فریز کردیں۔
  • جب وہ فریز ہوجائیں تو گرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں.
  • مزے دار موزریلا اسٹکس تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں