ممبئی:
اپنے بے باک اندازکے لیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بی جے پی کو ووٹ دینے اورمودی کو الیکشن جتوانے پر بھارتی عوام کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ مودی کی جیت پر جہاں بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے وہیں اداکارہ راکھی ساونت نے چڑھتے سورج کو سلام کرنے کے بجائے بی جے پی کو ووٹ دینے اورنریندرمودی کوایک بار پھرالیکشن جتوانے پربھارتی عوام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک تنقیدی ویڈیو جاری کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویروائرل
ویڈیو کی ابتدا میں راکھی ساونت نے پہلے تو مودی کو ووٹ دینے پر طنزیہ لہجے میں کہا ہم سب کے اچھے دن آگئے ہیں، بہت شکریہ مودی جی کو ووٹ کرنے کے لیے، اب سب کی زندگی اچھی ہوجائے گی، اب ملک میں کوئی کرپشن نہیں ہوگی، کیونکہ مودی جی نے ایک ہی وعدہ کیا تھا کہ نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا۔
راکھی ساونت نے مودی کے پچھلے پانچ سالوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کی پچھلی حکومت اتنی اچھی تھی کہ ملک میں نہ تو اب عورتوں کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے، نہ کرپشن ہوتی ہے، نہ چوری ہوتی ہے، مودی کی حکومت میں ملک سدھرگیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ اب ہمارے اچھے دن آگئے ہیں اب سب کا اچھا روزگارہوگا، سب ترقی کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت جہاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہیں اس کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت سے نیچے کی زندگی گزاررہی ہے۔ انتخابات سے قبل مودی نے کئی وعدے کیے تھے جن میں بھارت کے ہرگھرمیں بیت الخلا، بے روزگاری کا خاتمہ وغیرہ شامل تھا لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی بھارت کا ویسا ہی حال ہے جہاں لوگ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔