کراچی: کونسل آف ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے رہنما اور معروف صنعت کار زبیر موتی والا نے موجودہ صورتحال میں یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی روکنے کا مطالبہ کردیا۔
کونسل آف ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے رہنما زبیر موتی والا نے کہا ہےکہ لاک ڈاؤن کے سبب مقامی فروخت نہیں، ٹیکسٹائل کو زیروریٹ ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے مشکور ہیں کہ وہ ریفنڈ تیزی سے ادا کر رہی ہے، حکومت ٹیکس ریفنڈ بھی دے رہی ہے اور جمع بھی کررہی ہے ٹیکس جمع کرکے اسے ریفنڈ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔
زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ ایس آر او 1125کا اطلاق مکمل طریقے سے ہونا چاہیے، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں ورکرز ویلفیئر فنڈ سے معاونت کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس، بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی روک دی جائے۔