شماریات بیورو نے کہا ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات میں اکتوبر 2021 کے دوران 28.37 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 209.013 ملین ڈالر رہا تھا تاہم اکتوبر 2021 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 149.713 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں۔
اس طرح اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں اکتوبر 2021 کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 59.3 ملین ڈالر یعنی 28 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔