مواخذے کی کارروائی: کانگریس میں 21 جنوری سے ٹرمپ کیخلاف کارروائی کا آغاز ہو گا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دستخط شدہ آرٹیکل سینیٹ کو بھجوا دیئے گئے۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے آرٹیکلز پر دستخط کر کے سینیٹ بھجوا دیئے ہیں جس میں دونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی 21 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لیے مواخذے کی صدارت کرنے والےامریکی چیف جسٹس آج حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کیخلاف مواخذےکی 2 قرار دادیں منظور
ٹرمپ کیخلاف مواخذہ: الزامات کی منظوری کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ
ٹرمپ نے اپنے مواخذے کو غلط اور بے بنیاد قرار دیدیا
مواخذے کی کارروائی: ٹرمپ کا کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار
مواخذے کی تحریک کی گواہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ‘دھمکی’
ادھر وائٹ ہاؤس عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا سارا معاملہ صرف دو ہفتوں میں نمٹ جائے گا، صدر کو الزامات سے بری کر دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے دو الزامات کی منظوری دے چکی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بیکار اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے کچھ نہیں نکلے گا اور ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں ان کے حق میں ثبوت پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں