منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور: ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم کی سربراہ میں 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں لیگی صدر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شہبازشریف کے وکیل کی عدم حاضری پر ان کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی۔

واضح رہےکہ نیب عدالت نےشہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں