منہ میں خراشیں بھی کورونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہیں، تحقیق

منہ میں خراشیں بھی کورونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہیں، تحقیق


بارسلونا: 

اسپین میں کی گئی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ناول کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں دیگر علامات کے علاوہ منہ میں خراشیں اور چھالے بھی ہوسکتے ہیں۔کووڈ 19 کے 21 مریضوں پر کی گئی اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دیگر وائرسوں کی طرح ناول کورونا وائرس بھی بعض متاثرہ افراد میں منہ کی اندرونی کھال پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اس پر خراشیں پڑ جاتی ہیں، چھالے نمودار ہوجاتے ہیں اور متاثرہ لوگوں کےلیے کھانا پینا تک دشوار ہوجاتا ہے۔

قبل ازیں ایک اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ناول کورونا وائرس کے کچھ مریضوں میں چہرے کی جلد پر چکن پاکس اور چیچک جیسے باریک باریک دانے اور داغ نمودار ہوجاتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں نہ صرف اس کی تصدیق کی گئی ہے بلکہ کورونا وائرس کی پرانی علامات میں ایک نئی علامت کا بھی اضافہ کیا ہے۔

اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’’جاما ڈرمیٹالوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں