منور فاروقی دوسری اہلیہ سے کب، کیسے اور کہاں ملے تھے؟ مکمل کہانی سامنے آ گئی

منور فاروقی دوسری اہلیہ سے کب، کیسے اور کہاں ملے تھے؟ مکمل کہانی سامنے آ گئی


بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کوٹوالا سے ملاقات اور دو ماہ کے اندر اندر شادی کی مکمل کہانی سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا ’ٹیلی چکر‘ کے مطابق بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی اپنی دوسری اہلیہ، ماہ جبین کوٹوالا سے دو ماہ قبل ہی ملے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑی کو ملوانے کا سہرا اداکارہ حنا خان کے سر جاتا ہے۔

ٹیلی چکر کے مطابق حنا خان نے منور کا تعارف ماہ جبین سے کرایا تھا۔

دو ماہ قبل ایک تقریب میں حنا نے ماہ جبین کو میک اپ کے لیے منور فاروقی کے پاس بھیجا تھا، اس روز منور اور ماہ جبین اس منعقدہ تقریب میں پہلی بار ملے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان نے بھی منور اور ماہ جبین کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

یاد رہے کہ میمن خاندان سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کوٹوالا کا نکاح 26 مئی کو منور فاروقی سے ہوا تھا۔

منور فاروقی جن کا اپنی سابقہ اہلیہ سے 10 سالہ ایک بیٹا ہے، ان کی ماہ جبین کوٹوالا سے یہ دوسری شادی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں