امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے منعم ظفر خان کو امیر جماعت اسلامی کراچی مقرر کردیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کے امیر جماعت اسلامی پاکستان بننے کے بعد منعم ظفر کو عبوری طور پر امیر کراچی بنایا گیا تھا اب انہیں باضابطہ طور پر یہ ذمے داری سونپ دی گئی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اراکین کی آرا کی روشنی میں امیر کراچی منعم ظفر خان کو مقرر کیا۔
منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے 20ویں امیر ہیں اور اس سے قبل بھی تنظیم میں اہم ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں۔
منعم ظفر خان اس سے قبل سیکریٹری کراچی، امیر ضلع وسطی، ڈپٹی سیکریٹری کراچی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سمیت دیگر اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں۔