منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آج معاشی اہداف کی منظوری دیگی


اسلام آباد: منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آج رواں مالی سال 2019-20  کے لیے نظرثانی شدہ معاشی اعشاریوں کے نتائج کی منظوری دے گی جبکہ آئندہ مالی سال 2020-21 کیلیے وفاق و ترقیاتی بجٹ سمیت معاشی اہداف کی بھی منظوری دی جائیگی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ مالی سال کے دوران بھی معاشی کارکردگی متاثر رہنے کا امکان ہے،اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کریں گے جبکہ اجلاس میں چاروں صوبائی، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان کے وزرا منصوبہ بندی شرکت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلیے اقتصادی ترقی کا ہدف دو فیصد،صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلیے سات سو ارب روپے مختص کیے جانے، آئندہ مالی سال کیلیے کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ہدف ساڑھے چھ ارب ڈالر جبکہ برآمدی ہدف 25 ارب ڈالر، درآمدی ہدف 46 ارب ڈالر مقرر کیے جانے کا امکان ہے، ترسیلات زر سے آمدنی کا ہدف ساڑھے 20 ارب ڈالر مقرر کیے جانے کے امکان ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں