منشا پاشا نے جبران ناصرکی ایک خاص خوبی سب کوبتادی


کراچی: 

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے منگیتر اور سماجی کارکن جبران ناصر کا وہ راز بتادیا جو آج تک کسی کو معلوم نہیں تھا۔

فلم’’لال کبوتر‘‘ کے ذریعے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ منشا پاشا سیاسی وسماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ منگنی کی خبروں کے باعث پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پرچھائی ہوئی ہیں۔

دومختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا جیون ساتھی چننا بھی لوگوں کے لیے کافی حیرانی اورخوشی کا باعث تھا یہی وجہ ہے کہ منشا اور جبران کی منگنی پر جہاں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں لوگ دونوں سے متعلق ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر’’آسک منشا‘‘ سیشن کے دوران لوگوں نے منشا پاشا سے ان کی زندگی سے متعلق کئی سوال کیے جن میں زیادہ تران کے ہونے والے شوہرجبران ناصرسے بھی متعلق تھے۔ ایک صارف نے منشا سے پوچھا جبران ناصر کے بارے میں وہ ایک چیز بتائیں جو آج تک لوگ نہیں جانتے۔ منشا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جبران ناصربریانی بہت اچھی بناتے ہیں۔

لوگوں نے منشا پاشا کو منگنی کی مبارکباد بھی دی اور کہا آپ ایک بہادر شخص سے شادی کرنے جارہی ہیں اورآپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی ہے جس پرمنشا پاشا نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں