منا بھائی 3 بنے گی یا نہیں؟ مداح قیاس آرائی پر مجبور ہوگئے

منا بھائی 3 بنے گی یا نہیں؟ مداح قیاس آرائی پر مجبور ہوگئے


کیا منا بھائی 3 بنے گی یا نہیں؟ سنجے دت، ارشد وارثی اور راج کمار ہیرانی کی تازہ تصاویر نے مداحوں کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت اور ارشد وارثی کی منا بھائی کے گیٹ اپ میں دیکھنے کے بعد مداح فلم سے جڑے ماضی میں کھو گئے۔

مداحوں نے سنجے دت، ارشد وارثی اور راج کمار ہیرانی کو 17 برس بعد ایک ساتھ دیکھا تو انہوں نے منا بھائی 3 سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاعات آرہی ہیں کہ سنجے دت، ارشد وارثی اور راج کمار ہیرانی فلم کے بجائے کمرشل کی شوٹنگ کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وہاں کوئی فلم نہیں بن رہی، سنجے دت اور ارشد وارثی ایک اسپتال کے کمرشل کی شوٹنگ کے اکٹھا ہوئے، جس کی عکس بندی کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہونے سے منا بھائی 3 سے متعلق افواہیں شروع ہوئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے منا بھائی 3 نہ بن سکے، جس کی ایک وجہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے درمیان جھگڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جھگڑے کی وجہ راج کمار ہیرانی پر 2018ء میں فلم سنجو کی شوٹنگ کے ساتھ ’می ٹو‘ کا الزام ہے، جس کی ہدایت کار نے تردید کی تھی۔

اس جھگڑے کے بعدفلم’ منا بھائی چلے امریکا ‘ جس کا اسکرپٹ فائنل ہوچکا تھا اور پری پروڈکشن بھی شروع ہوچکی تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور کام روک دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنجے دت منا بھائی کے گیٹ اپ میں سامنے آئے اور انہوں نے راج کمار ہیرانی کے ساتھ چہل قدمی کی۔

اسی دوران ارشد وارثی نے سرکٹ کے لباس میں انٹری دی اور سنجے دت کو گلے لگایا، اس موقع پر راج کمار ہیرانی نے کہا کہ ’ہم واپس آگئے ہیں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں