بھارتی معروف کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی ممبئی میں اپنے شاندار استقبال کے بعد رات گئے لندن روانہ ہو گئے۔
ویرات کوہلی ناصرف ایک بہترین کھلاڑی بلکہ اپنی فیملی کو ہر چیز پر فوقیت دینے والے حساس شوہر اور والد بھی ہیں۔
ویرات کوہلی اور اُن کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما کی اکثر اوقات ہی کھیل کے میدان سے اشاروں میں باتیں کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں بلے باز نے محبت کی اور مثال اس وقت قائم کی جب سارا بھارت اور بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی جیت کا جشن منا رہی تھی اور ویرات کوہلی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ویڈیو کال پر مصروف تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ویرات کے لیے سب سے اہم اور ضروری اُن کی فیملی ہے۔
گزشتہ روز بھی ویرات کوہلی ممبئی میں ’وکٹری پریڈ‘ سے قبل ہی بارباڈوس سے بھارت پہنچے تھے۔
شاندار استقبال اور بعد ازاں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی ’وکٹری پریڈ‘ کی تھکا دینے والی تقریب کے بعد رات گئے کرکٹر فیملی سے ملنے کے لندن روانہ ہو گئے۔
ممبئی ایئرپورٹ سے ویرات کوہلی کی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں اُنہیں گاڑی سے اترتے ایئرپورٹ کے اندر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویرات کوہلی کو اس دوران بھی میڈیا نے گھیر لیا اور تصویروں کو مطالبہ کیا۔
تھکن سے چور ویرات کوہلی نے رپورٹرز کو نظر انداز کرنے کے بجائے اُنہیں مختصر سا جواب دینا ضروری سمجھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی رپورٹر سے کہہ رہے ہیں کہ ’بس بئی بس، پورا دن گزر گیا سوئے نہیں یار۔‘
ویرات کوہلی کے اس انداز اور جواب پر صارفین اُن کی تحمل مزاجی کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔