ملک میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3501 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 176617 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1407اور سندھ میں 1048افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 808 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز اتوار ملک بھر سے کورونا کے مزید 1916 کیسز اور 65 ہلاکتیں سامنے آ چکی ہیں جن میں پنجاب سے 1523 کیسز اور 60 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 383 کیسز اور 3 ہلاکتیں جب کہ آزاد کشمیر سے 10 کیسز اور دو ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1523 کیسز اور 60 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 65739 اور اموت 1407تک جا پہنچی ہے۔
پورٹل کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 18692 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 383 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10662اور اموات 98 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 4380 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 10 کیسز اور دو اموات سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 813 اور اموات کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 336 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1048 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353 تک جاپہنچی ہے جب کہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 34112 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
ہفتے کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 808 تک جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21444 ہوگئی ہے۔
صوبے میں اب تک 6063 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں ہفتے کو مزید 166 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 9328 ہوگئی ہے۔
صوبے میں کورونا سے اب تک 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3472 ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بھی ہفتے کو مزید 25 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1278 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک مہلک وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ اب تک 837 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔